گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)جماعتِ اہلِ سنت پاکستان ضلع گوجرانوالہ، جماعت رضائے مصطفی پاکستان کے زیر اہتمام گوندانوالہ پھاٹک سے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت جانشین نباضِ قوم الحاج صاحبزادہ پیر محمد داؤد رضوی، ضلعی امیر حاجی محمد یعقوب چشتی، ناظمِ اعلیٰ حافظ محمد رفیق قادری،دستگیر خان، صاحبزادہ مولانا سید عرفان شاہ مجددی، وحید الحق ہاشمی ایڈوکیٹ،دیگر علماء و مشا ء ئخ اور سُنی تنظیموں کے قائد ین نے کی ریلی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت، ظلم و تشدد اور کشمیر پر ہندوستان کے ناجائز قبضے کی مذمت کی گئی۔