گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ میں مستقل نہ کیے جانے پر گیپکو ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ ‘ نعرے بازی کی ‘ مستقل نہ کیے جانے پر گیپکو ملازمین نے گیپکو ہیڈ کوارٹرکے باہر احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام کیخلاف نعرے بازی کی ،مظاہرین کا کہنا تھاکہ 2015ء میں 773اسسٹنٹ لائن مینوں کو یہ کہہ کر بھرتی کیا گیا تھاکہ ان کو ایک سال بعد مستقل کردیاجائے گا لیکن دو سال گزرنے کے باوجود انہیں مستقل کیا جا رہا ہے اور نہ ہی تنخواہیں ادا کی جا رہی ہیں،مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں اور مستقل نہ کئے جانے سے ان کا معاشی قتل ہو رہا ہے۔ ،بعد ازاں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔