گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سالڈویسٹ مینجمنٹ کے ایم ڈی سمیت تمام افسران کی تنخواہوں میں کمی کرنے کیلئے سمری تیارکرلی گئی ،ضلعی انتظامیہ کے افسران پر مشتمل ایک بورڈنےسالڈویسٹ مینجمنٹ کے مختلف افسران کے انٹرویوز کئےجس پرضلعی انتظامیہ کے افسران کی جانب سےتجویز دی گئی کہ ایم ڈی سالڈویسٹ مینجمنٹ کی تنخواہ ساڑھے آٹھ لاکھ سے کم کرکے2سے 6لاکھ کے درمیان کر دی جائے جبکہ باقی تمام ایگزیکٹو ممبران اور منیجروں کی تنخواہیں کم کرنےکیلئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔