لاہور(نمائندہ جنگ)پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہاہے کہ نواز شریف پاناما کیس میں پھنس چکے ہیں اس کیس سے بچنا بہت مشکل ہے، لاہورہائیکورٹ میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی لہٰذا اب نواز شریف اس کیس سے نہیں نکل سکتے ،ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہاکہ پہلے نواز شریف نے اسمبلی میں جھوٹ بولا اور اب سپریم کورٹ کو گمراہ کیا جارہاہے۔