کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کی ٹینس کی سپر اسٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا نے چھوٹے بچوں کیلئے ٹینس اکیڈمی کا آغاز کردیا ہے جو ان کی والدہ نسیمہ کا منصوبہ ہے ۔ اس اکیڈمی میں تین سے آٹھ سال کے بچوں کو ٹینس سکھائی جائے گی ۔ 2013ء کے بعد ثانیہ مرزا ٹینس اکیڈمی (ایس ایم ٹی اے) کا یہ دوسرا پروجیکٹ ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا کہ بطور ٹینس کھلاڑی مجھے بچپن میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور مجھے نہیںمعلوم تھا کہ پریکٹس کیلئے کہاں جانا ہے اور کتنی دیر پریکٹس کرنی ہے ، میری اکیڈمی سے بچوں کی یہ مشکل دور ہوجائے گی۔