ثانیہ مرزا اب بچوں کو ٹینس کھیلنے کی تربیت دیں گی۔ ٹینس اسٹار نے حیدر آباد میں اپنے گھر کے قریب کڈز اکیڈمی قائم کر دی ۔
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 2013 میں اپنی پہلی اکیڈمی کی بنیاد رکھی ،اب انہوں نے دوسری اکیڈمی کو صرف بچوں کے لیے مخصوص کیا ہے ۔
ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ انہیں ٹینس کی کھلاڑی بننے کے لیے بچپن میں بڑی مشکلات پیش آئیں، اس لیے وہ اب بچوں کو ٹریننگ کے لیے مناسب پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہیں ۔ یہ اکیڈمی ان کے گھر کے قریب ہے اس لیے وہ بچوں کو بھرپور ٹائم دیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اکیڈمی میں تین سے آٹھ سال کے بچوں کو تربیت دی جا ئے گی ۔