گوجرانوالہ میں پاسپورٹ دفتر کے کے باہر پیسوں کے لین دین پر دو ایجنٹوں میں جھگڑا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالا میں پاسپورٹ آفس کے باہر پیسوں کے لین دین پر دو ایجنٹ لڑ پڑے، جنہوں نے ایک دوسرے کو تھپڑ رسید کیے اور کرسیاں کھینچ ماریں۔
ایک ایجنٹ نے دوسرے ایجنٹ کی دکان میں گھس کر فرنیچر بھی توڑ دیا، تاہم پولیس کے پہنچنے پر دونوں ملزمان فرار ہو گئے۔