مصر میں مسلمانوں کی طرح سرکاری شعبوں میں کام کرنے والے عیسائی ملازمین کو بیت المقدس کی زیارت کرنے کی خاطر ایک ماہ کی رخصت دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
مصر کی سپریم عدالت نے سرکاری شعبوں میں کام کرنے والے عیسائی ملازمین کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے بیت المقدس کی زیارت کرنے کی خاطر ایک ماہ تنخواہ کے ساتھ رخصت دینے کی منظوری دی ہے۔
اس فیصلے سے پہلے مصر کے مسلمان سرکاری ملازمین کو فریضہ حج کی ادائیگی کےلیے ایک ماہ کی رخصت اور ایک ماہ کی اضافی تنخواہ لینے کی اجازت ہے۔
خیال رہے کہ ایک سابقہ عدالتی فیصلے میں شہری حقوق اور شہری آزادیوں سے متعلق کیس میں دستور کی طرف سے فراہم کردہ مساوات اور شہریوں کے درمیان مذہبی بنیاد پر عدم تفریق سے متعلق قانون کے مطابق عمل درآمد میں ناکام رہی تھی۔