پیرس ( جنگ نیوز)انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نےکینیڈا کے ایک سترہ سالہ ٹینس کے کھلاڑی ڈینس شپووالوف کو میچ کے دوران امپائر کو گیند مارنے پر سات ہزار امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔ یہ واقعہ پیر کو پیش آیا جب ڈیوس کپ کا میچ ڈینس شپووالوف اور برطانوی کھلاڑی کائل ایڈمنڈ کے درمیان جاری تھا۔کینڈین کھلاڑی ڈینس شپووالوف میچ کے دو سیٹ چھ، تین اور چھ چار سے ہار چکے تھے اور تیسرے سیٹ میں بھی وہ دو، ایک سے پیچھے تھے کہ اس دوران اُنھوں نے غصے سے ٹینس بال کو ہٹ کیا جو کہ امپائر ارنوڈ گیبس کی آگ میں جا لگا۔اس کے بعد برطانوی کھلاڑی کو فاتح قرا ر دے کر میچ روک دیا گیا تھا۔ آئی ٹی پی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈینس امپائر کو گیند نہیں مارنا چاہتے تھے اور اُنھوں نے امپائر گیبس سے معذرت بھی کی۔