گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ) ماڈل ٹاؤن کے علاقہ گلہ دابڑے والا میں 2 ڈاکو موٹر سائیکل پر سوارمیاں بیوی کو روک کر ڈکیتی کر رہے تھے کہ قریب ہی واقع نجی کمپنی کے گارڈ محمد عمر نے ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نجی کمپنی کا گارڈ عمر زخمی ہو گیا جسے طبی امدا دکیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا گارڈ کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سوار میاں بیوی سڑک سے گزر رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا اور واردات کرنے کی کوشش کی جسے اس نے ناکام بنا دیا تاہم ڈاکوجاتے ہوئے اسے زخمی کرگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔