گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ) پیسوں کے لین دین کے معاملے پر دو ایجنٹوں کے درمیان پاسپورٹ دفتر کے باہر جھگڑا ہوائی فائرنگ بھی ہوئی واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سول لائن پولیس بھی پہنچ گئی ،پاسپور ٹ دفتر کے باہر بیٹھے 2ایجنٹوں کے درمیان لین دین کے تنازعے پر جھگڑا ہوا جس پر مشتعل ہوکر ایک ایجنٹ اپنے ساتھیوں سمیت دوسرے ایجنٹ کی دکان پر حملہ کیا اور بعدازاں ہوائی فائرنگ بھی کی جس سے کوئی زخمی تو نہ ہوا البتہ پاسپورٹ دفتر آنیوالے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔