• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

70 فیصد ریونیو دینے والے کراچی کو نظر اندازکیا گیا: سراج الحق

Karachi That Generates 70 Per Cent Of Revenue Was Ignored Sirajul Haq
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ 70 فیصد ریونیو دینے کے باوجود کراچی کو ہمیشہ نظر اندازکیا گیا، مجھے یقین ہے کہ کراچی کی ترقی کے بغیرپاکستان کی ترقی ممکن نہیں، یہاں امن ہوگا تو ملک میں امن ہوگا۔

کراچی کے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کراچی کے مسائل کے حل کے لیے اساتذہ، ڈاکٹر اور تاجروں پر مشتمل ایڈوائزی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کردیا۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ شہر پرشام غریباں بنانے والوں نے اختیارات کے باجود شہر کیلئے کچھ نہیں کیا،نادرا نے بھی شہریوں کو پریشان کررکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل کی نشاندہی اور اس پر بات کرنے کیلئے اساتذہ ، ڈاکٹرز اور تاجروں پر مشتمل ایڈوائزی کمیٹی بنائی جائے گی۔

امیر جماعت اسلامی نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے محکمہ تعلیم میں نوکریوں کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوکریاں صرف میریٹ پر دی جائیں۔

پاناما کیس کا ذکر کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ قیادت کرپٹ ہو تو کرپشن کا ناسور پورے معاشرے میں پھیل جاتا ہےاورہمارے وزیر اعظم نے خود تسلیم کیا پاناما میں ان کے خاندان کا نام ہے۔
تازہ ترین