گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)صوبائی وزیرتعلیم پنجاب سید رضا علی گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعلی شہباز شریف کے فروغ تعلیم وژن کے مطابق صوبہ بھر کے ڈیڑھ لاکھ غریب‘مستحق و ذہین طلباء وطالبات کو ساڑھے 7 ارب کے ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈز کے تحت تعلیمی وظائف دیئے جا چکے ہیں۔ اس ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈز میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے ۔اس وقت انڈوومنٹ فنڈ کا حجم17 ارب تک پہنچ چکاہے ۔رواں سال مئی کے اختتام تک2 لاکھ مستحق طلباء وطالبات کو وظائف دیئے جائیں گے۔وہ ڈائریکٹوریٹ کالجز کے زیر اہتمام آگاہی سیمینارسےخطاب کررہےتھے۔ سیمینار کی صدارت کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن محمد آصف نےکی۔ڈپٹی کمشنرمحمدعامرجان‘ ڈائریکٹر کالجز گوجر انوالہ ڈویژن سرفرازاحمد ورک‘ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمداقبال کلویا‘ پرنسپل ڈی پی ایس ساجد جمال‘اسسٹنٹ کمشنرجنرل انجم ریاض سیٹھی‘ کالجوں کے سربراہان ‘اساتذہ کرام اور والدین شریک تھے۔قبل ازیں پیف کےراناناصرسبحانی نےزظہار خیال کرتے ہوئے وزاعلی پنجاب کے اس اہم اقدامات کےخدوخال اور اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔