گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی کا اجلاس ضلعی چیئرمین میاں امجدمحمودکی زیرصدارت ہوا جس میں تمام ممبران نےشرکت کی ۔ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسرعبدالحفیظ قریشی نےہاؤس کوتمام فنڈز اور اقدامات سے آگاہ کیا۔اجلاس میں گزارہ الاؤنس کی مدمیں 35445609روپے کی رقم ایجوکیشن کی مد میں2798335 روپے کی رقم‘دینی مدارس کی مد میں2798335 روپے کی رقم ،نابینا افراد کی مد میں2078779 روپے کی رقم اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کالج کی مدمیں23559481روپے کی رقم مجموعی طورپر83001459روپے کی منظوری دی۔