گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)با اثر افراد نے تجارتی مرکز لکڑ والا پل گلی آسا ملتانیہ میں غیر قانونی طور پر 4دکانیں تعمیر کرلیں ،میئر کارپوریشن شیخ ثروت اکرام نے تاجر راہنما محمد شفیق قمر کی درخواست پر چیف آفیسر خواجہ عمران صفدر کو فوری تحقیقات کرکے کارروائی کا حکم دے دیا میئر کی ہدایت پر چیف آفیسر خواجہ عمران صفدر نے تحقیقات کے بعد قرار دیا کہ دکانیں غیر قانونی اور نقشہ کی منظوری کے بغیر تعمیر کی گئی ہیں چیف آفیسر کے حکم پر کارپوریشن عملہ نے چاروں دکانیں سیل کردیں تاہم با اثر افراد نے سیل بھی توڑ ڈالی جس پر چیف آفیسر نے سی پی او گوجرانوالہ سے استدعا کی ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کرنے والے افراد رانا جاوید، محمد ندیم اور سمیع اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے باقاعدہ تحریری درخواست ارسال کردی ۔