گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) اروپ کے آفتاب نامی شہری نے ایڈیشنل سیشن جج سید فیض الحسن کی عدالت میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اروپ پولیس نے اس کے بھائی شہباز احمد اور اسکی گاڑی کو بلاوجہ تھانے میں بند کر دیا ہے اور جسکاکہیں بھی اندراج نہیں کیا ہے جس پر عدالتی بیلف انصر محمود کی قیادت میں تھانے اروپ پر چھاپہ مار کر ریکارڈ چیک کیا تو اسکا نام نہ ریکارڈ میں درج تھا۔