• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کے مشیروں اور معاون خصوصی کی تقرری کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کے مشیروں اور معاون خصوصی کی تقرری کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی ہے ، بد ھ کوچیئرمین عوامی حمایت تحریک مولو ی اقبال حیدر ، قادر خان مندوخیل اور دوستار علی ایڈووکیٹس نے درخواست دائر کی جس میں سیکرٹری کابینہ ، سیکرٹری قانون ،مشیر وزیراعظم امیر مقام ، عرفان صدیقی ، جام معشوق علی ، سرتاج عزیز جبکہ معاون اورمعاونین خصوصی خواجہ ظہیر احمد ، طارق فاطمی ڈاکٹر مصدق ملک ، مفتاح اسماعیل ، کیپٹن شجاعت عظیم ، ڈاکٹر سید آصف سعید کرمانی ،بیرسٹر ظفر اللہ خان ، ہارون خان اور شرجیل عدنان شیخ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 2اے کے تحت صرف منتخب عوامی نمائندے ہی حکومتی اور وزارتی اختیار ات رکھنے کے مجاز ہیں تاہم غیر منتخب شخصیات کو وفاقی وزیر اور وزیر مملکت کا درجہ دے دیا گیا ہے جو کہ آئین کی آرٹیکل 90,91,92اور 93کی صریخ خلاف ورزی ہے ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں سندھ ہائی کورٹ نے سندھ میں معاونین خصوصی اور مشیروں کو عوامی نمائندوں کے برابر وزارتوں کے اختیار ات دینے پر فیصلہ جاری کیا ہے جبکہ اس معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے بھی موجود ہیں لہذا استدعا ہے کہ مذکورہ بالا مشیر ان و معاونین خصوصی کی تقرری کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جائے ۔
تازہ ترین