• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشتگردی عدالت کافیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرینگے ،طاہر القادری

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان عوامی تحریک قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے ٹورنٹو سے بذریعہ ویڈیو لنک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرینگے ۔آئی جی ،ڈی آئی جی کو بلا لیا جائے گا اس کی بھی توقع نہ تھی۔ آئی جی کو اس دلیل پر طلب کیا گیا کہ  وہ 17جون کے دن 9:55 پر اپنے دفتر میں موجود تھے۔اسی طرح کے بیانات وزیر اعلیٰ پنجاب اور رانا ثناء اللہ کے بھی ریکارڈ پر ہیں۔سازش کی تہہ تک پہنچنے کیلئے وزیر اعلیٰ اور رانا ثناء اللہ کو طلب کیاجانا چاہیے، مزیدبڑے خود بخود پکڑے جائیں گے ۔آئی جی ،ڈی آئی جی کو اے ٹی سی نے بطور ملزم طلب کیا اب انکا اپنے عہدوںپر برقرار رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے ۔ مشتاق سکھیرا کو بلوچستان سے پنجاب بلوایا گیا آخر کسی اتھارٹی نے تو اسے بلایا وہ خود تو نہیں آیا،میرے طیارے کا رخ موڑا گیا کیا وہ بھی آئی جی پنجاب نے موڑا تھا ؟ ڈاکٹر توقیر شاہ کو آئی جی پنجاب نے تو جنیوا میں سفیر بنا کر نہیں بھیجا ؟ کیا یہ سارے واقعات آل شریف کے سانحہ ماڈل ٹائون سے تعلق کو ثابت کرنے کیلئے کافی نہیں؟۔
تازہ ترین