جے پور(این این آئی)بھارت کی ریاست راجستھان میں یونیورسٹی سطح کی تاریخ کی کتابوں کو تبدیل کرنے کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے جس میں یہ پڑھایا جائے گا کہ ہلدی گھاٹی کی جنگ میں مغل بادشاہ اکبر کو شکست اور رانا پرتاب کی فتح ہوئی تھی۔بر صغیر کی تاریخ سے متعلق اب تک تمام مستند تاریخی کتابوں میں یہی درج ہے کہ اس جنگ میں اکبر کی فوج نے رانا پرتاب کو شکست دی تھی ، ریاستی وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے سندھیا کی حکومت میں شامل تین وزرا نے تجویز کی حمایت کی ہے۔