فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ سپورٹس کے زیر اہتمام انٹرڈیپارٹمنٹل سپورٹس کے سلسلہ میں شروع ہونیوالے فٹبال میچز کا افتتاح چیئرمین شعبہ ہسٹری و پاکستان سٹڈیز ڈاکٹر عبدالقادر مشتاق نے کیا جبکہ انکے ساتھ ڈائریکٹر سپورٹس محمد رفیق واہلہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق علی و دیگر آفیشلز کے علاوہ طلبہ کی کثیر تعدادبھی موجود تھی۔