• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمپلائز پاک جرمن ووڈ ورکنگ سنٹر کا احتجاج، کوہاٹ روڈ بلاک

پشاور(سٹی رپورٹر) ایمپلائز یونین پاک جرمن ووڈ ورکنگ سنٹر سی بی اے نے دوسرے روز بھی مجوزہ سروس سٹرکچر میں ملازمین کیلئے فکس پے پالیسی برقرار رکھنے اور منظورنظرافراد کو ایس آئی ڈی بی کے پرانے سروس رولز کے ووڈ کیڈر کے مطابق ریگولر سکیل رکھنے کیخلاف کوہاٹ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے کوہاٹ روڈ کو ہر قسم کی  ٹریفک کیلئے بند کر دیاجس کی  قیادت یونین کے صدر مرتضیٰ خان اور جنرل سیکرٹری محمد شاہد کر رہے تھے ، مظاہرین نے کہاکہ 2001 ء میں ملازمین کو ایس آئی ڈی بی کے پرانے سروس رولز پر بھرتی کرکے فکس پے پالیسی پر رکھا گیا اور ریگولر سروس نہیں دی جارہی، یونین کی مشاورت کے بغیرایس آئی ڈی بی انتظامیہ نے ہمارے لئے سروس سٹرکچر تیار کیا تاہم اس میں ملازمین کیلئے فکس پے پالیسی برقرار رکھنے اور منظورنظرافراد کو ریگولر سکیل میں برقرار رکھنے کی سفارش کر دی گئی اور مجوزہ سروس سٹرکچرکو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے کہنے پرسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو نظرثانی کیلئے بھجوایا ، ایک ہی پراجیکٹ میں دو قوانین ہمیں منظور نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام ملازمین کو برابری کی بنیاد پر پرانے سروس رولزکے ووڈ کیڈر کے مطابق ریگولر بی پی ایس سکیل دیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا ۔ملازمین کے احتجاج کے باعث کوہاٹ روڈ پر ٹریفک کا نظام معطل رہا تاہم بعدازاں ملازمین نے احتجاج ختم کر دیا ۔ 
تازہ ترین