شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )محکمہ صحت کی ٹیم نے یونین کونسل نمبر 69اربن شیخوپورہ میں انسداد ڈینگی کی مہم کا اچانک معائنہ کیا تو عملہ اس مہم کا کام کرنے کی بجائے تکہ پارٹی اڑانے میں مشغول پایا گیا ،محکمہ صحت کی ٹیم کی رپورٹ پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٖٹی نے سینٹری پٹرول ریحانہ بی بی کو نوکری سے فارغ کردیا ہے اور سی ڈی سی سپروائزر عثمان نصیر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے ، دونوں ملازمین نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے ۔