شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)تھانہ صدر مریدکے کے علاقہ چک 44میں چار ڈاکو برقعہ پوش خواتین کے روپ میں متعدد گھروں میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی و دیگر گھریلو سامان چھین کر فرار ہونے لگے تو اہل دیہہ نے ان کا تعاقب کرکے گھیراؤ کرلیا جہاں اہل دیہہ نے دو ڈاکوؤں کو پکڑ کر خوب چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کردیاجبکہ ڈاکوؤں کے دو ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس اطلاع کے باوجود تاخیر سے پہنچیں جنہیں اہل دیہہ نے دونوں پکڑے گئے ڈاکو سونپ دیئے۔