سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ کچا شہابپورہ میں گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی سائرہ پرتیزاب پھینک کر اسے زخمی کرنے والے خاوند ذیشان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تھانہ اہلکار ذوالفقار نے رابطہ پر بتایا کہ ملزم سے تفتیش جے آئی ٹی کے انسپکٹر محمد اکرم کر رہے ہیں ۔