گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سٹی کارپوریشن گوجرانوالہ میں 85قبرستانوں میں قبرستانوں کے کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کیلئے میئر گوجرانوالہ نے متعلقہ چیئرمینز سے ناموں کی فہرست طلب کرتے ہوئے پختہ قبریں بنانے پر مکمل پابندی عائد کر دی جبکہ شہر کے سب سے بڑے کلاں قبرستان 2100پختہ قبریں بننے کی وجہ سے زمین کم پڑ گئی ہے آئندہ کسی بھی قبرستان میں پختہ قبریں نہیں بن سکیں گی شہر میں 65مسلم اور 20غیر مسلم قبرستان ہیں ذرائع کے مطابق قبرستان کلاں میں قبر بنانے کیلئے 2500روپے ریٹ مقرر کر دیا گیا ۔