گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سنٹرل جیل گوجرانوالہ کے پولیس ملازمین کیلئے لاکھوں روپوں سے تعمیر ہونیوالا جم خانہ پولیس بیرک میں تبدیل ہو گیا،سنٹرل جیل گوجرانوالہ کے پولیس ملازمین کو ورزش کرنے کیلئے جم خانہ تعمیر کر کے اس میں ورزش کرنے کے آلات نصب کئے گئے جس میں ملازمین نے چند ماہ باقاعدہ ورزش بھی کی مگر بیرکوں میں جگہ کی کمی کے باعث پولیس ملازمین نے جم خانہ کو ختم کر کے ا س میں اپنی چارپائیاں اور بستر رکھ دیئے ہیں جس سے جم خانہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے سنٹرل جیل ذرائع نے بتایا کہ جم خانہ عارضی طور پر بند کیا گیا ہے جلد دوبارہ جم خانہ کھول دیاجائیگا۔