ڈیرہ غازی خان (نامہ نگار ) میئر ڈی جی خان شاہد حمید چانڈیہ کی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے گورنر ہاوء س میں ملاقات، ڈی جی خان ملتان دو رویہ سڑک، کارڈیالوجی ہسپتال، کڈنی سینڑ، پیڈز وارڈ کی تعمیر اور میونسپل کارپوریشن کے مسائل فوری طور پر حل کرانے کی یقین دہانی.تفصیلات کے مطا بق میئر ڈی جی خان شاہد حمید چانڈیہ نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے گورنر ہاوس میں ملاقات کی ، شاہد حمید چانڈیہ نے ڈی جی خان کے شہریوں کو درپیش مسائل کا تفصیل سے احاطہ کیا اور ڈی جی خان ملتان دو رویہ سڑک، کارڈیالوجی ہسپتال، کڈنی سینڑ اور پیڈز وارڈ کی فوری تعمیر کی ضرورت پر زور مزید برآں میونسپل کارپوریشن ملازمین کی تنخواہوں کے معاملات اور فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔