برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل مڈلینڈ کے کنوینر محمد زبیر شاہین نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان الطاف حسین کی گرفتاری کا محض ڈرامہ رچا رہی ہے ان کے اندر اتنی جرأت اور ہمت نہیں ہے کہ وہ برطانیہ جیسے ملک سے الطاف حسین کو گرفتار کرا سکے اور پاکستان لے جائے، یہ ڈرامہ صرف پاناما لیکس سے توجہ ہٹانے کے لیے شروع کیا گیا ہے،الطاف حسین کے خلاف برطانوی عدالتوں میں مقدمہ ہی ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عدالتوں میں انصاف نہیں ہے کبھی کسی عدالت نے کسی کو سزا دی ہے، ابھی پاکستان میں کوئی جج تو پیدا کر کے دکھائیں جو ملک اور قوم دشمنوں کو سزا دے سکے۔ زبیر شاہین نے کہا کہ حافظ سعید کی مثال سامنے ہے کہ انہیں امریکہ کے ایک اشارے پر گرفتار کیا گیا ابھی تک ان کے خلاف کوئی الزام نہیں ہے، پاکستان کے فیصلے پاکستان کے اندر نہیں ہوتے۔