نواب شاہ (بیورورپورٹ) قومی عوامی تحریک کی جانب سے نوابشاہ میں کرپشن،بدامنی،پینے کے آلودہ پانی کی فراہمی اور ذوالفقار آباد منصوبے کیخلاف نوابشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پر مرکزی سیکریٹری جنرل محمود رخشانی،نادر لغاری،اختر خاصخیلی،ظفر بروہی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ذوالفقار آباد بنا کر سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ پی پی کی حکومت نے کرپشن کر کے صوبے کو تباہ کر دیا ہے۔عوام کو پینے کا پانی بھی میسر نہیں سندھ کے80 فیصد لوگ گٹر کا پانی پینے پر مجبور ہیں۔انھوں نے کہا کہ مردم شماری میں سندھ میں بسنے والی تمام قومیتیں ذات کے خانے میں صرف سندھی لکھیں ۔