سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھا کر جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش کو اسکے آبائی علاقہ مردان روانہ کردیا گیا۔ تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ میں گھویلو ناچاقی پر نرگس بی بی اور اسکے بیٹے نوید نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کی کوشش کی تھی جسکے نتیجہ میں نرگس جاں بحق ہوگی تھی جبکہ اسکے بیٹے نوید کی حالت تشویشناک ہے جس کے خلاف ایس آئی عبدالرشید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔