ہٹیاں بالا(نامہ نگار)ایس پی ہٹیاں بالا سیدریاض حیدربخاری کے انقلابی اقدامات، ضلع جہلم ویلی میں کمپیوٹرائزڈ ڈرائیورنگ لائسنس اور ریسکیو 15کا قیام،عوامی سیاسی سماجی مذہبی تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، عوامی سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے قاضی شمیم اعوان،قاری حسین احمد،سیدعدنان فاطمی،نمبردارآصف عباسی،اسرارہمدانی،شیخ وقار، طیب الیاس ،ارفاق مغل،امتیاز احمد،سرداروقار ،صاحبزادہ عمران پزیر،وقاص خان ،ودیگر نے کہا کہ ایس پی ہٹیاں بالا سیدریاض حیدربخاری کی ہٹیاں بالا میں تعیناتی کے بعد ضلع جہلم ویلی میں پہلی بارکمپیوٹرائزڈ ڈرائیورنگ لائسنس اور ریسکیو 15کا قیام احسن اقدام ہے ہٹیاں بالا جیسے پسماندہ علاقے میں جدید دور کے عین مطابق کمپیوٹرائزڈ ڈرائیورنگ لائسنس کی اجرائیگی سے جعلی اور کم عمر بچوں کے ڈرائیورنگ لائسنس کی اجرائیگی کا سلسلہ ہمیشہ کے لیئے بند ہوگیا ہے کمپیوٹرائزڈ ڈرائیورنگ لائسنس کی اجرائیگی سے حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے چند شرپسند عناصر جو ہٹیاں بالا کی تعمیر وترقی اور دیگر اقدامات میں ہمیشہ رکاوٹ بنے و عناصر بے بنیاد پروپیگنڈہ کرکے افواہیں پھیلاکر انتظامیہ اور عوام کے درمیان غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی اشد ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایس پی آفس میں ایک ایسا ڈسپلے سینٹر بنایاجائے جہاں سے عوام کمپیوٹرائزڈ ڈرائیورنگ لائسنس کے حوالہ سے معلومات حاصل کرسکیں ۔