کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے ایک اور مقدمہ میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور نامزد میئر وسیم اختر سمیت20 رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔ استغاثہ کے مطابق عدالت میں شاہ لطیف ٹائون تھانے میں درج الطاف حسین اور دیگر کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے مقدمہ کا چالان پیش کیا گیا جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین و دیگر رہنمائوں سلمان بلوچ،وسیم اختر،خالد مقبول صدیقی ،قمر منصور،سینیٹر سیف یار خان،خواجہ اظہار الحسن اور دیگر20 رہنمائوں کے18 جنوری کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔