گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری قیمتی اشیاء سمیت موبائل فون سے محروم ہو گئے، قلعہ دیدار سنگھ کا نجی بینک ملازم محمد فیصل دوست کے ہمراہ گاڑی میں سوارہوکر قلعہ دیادر سنگھ روڈ سے گزر رہا تھا کہ 2 موٹر سائیکل سواروں نے انہیں روک کر ان سے 50ہزار نقد اور موبائل فون چھین لئے اسی طرح پیپلز کالونی کا نعمان دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوارہوکر جارہا تھا کہ کشمیر روڈ کے قریب 2 ڈاکووں نے انہیں روک کر 10ہزار روپے موبائل فون چھین لیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔