گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نےضلع گوجرانوالہ کی حدود میں ضا بط فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت فضائی میڈیا کوریج کی تمام اقسام اور کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے استعمال ہونے والے بغیر پائلٹ آلات (ڈرون کیمرہ) ریموٹ کنٹرول ماڈل ‘ بغیر پائیلٹ ایئر کرافٹ سسٹم ‘ فضائی کیمرہ ہیلی کاپٹر اورغبارے وغیرہ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرکےنوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔