کراچی (جنگ نیوز) جیونیوز کے پروگرام ”خبرناک“ میں ہفتے کو مسلم لیگ (ق) کے سربراہ ڈمی چوہدری شجاعت حسین مہمان ہوں گے ۔ شو کے دوران سینئر سیاستدان سے مختلف موضوعات پر یادگار گفتگو ہوگی۔ جن دِیگر موضوعات کو پروگرام کے دوران منفرد انداز میں پیش کیا جائے گا اُن میں ”سائیکل سوار دبئی کے صحراؤں میں، عشق کا بھوت اور فیس بک کا جنون، ایک شرارت 1600 بن بلائے مہمان اور کمپیوٹر کے پنڈتوں نے ٹرمپ کو چڑھایا بخار“ شامل ہیں۔ ایک موقع پر ”خبرناک“ کی میزبان عائشہ جہانزیب نے چوہدری شجاعت حسین (ڈمی) سے استفسار کیا کہ اگر ساری لیگیں اکٹھی ہو گئیں تو کپتان کون ہوگا؟۔اس بات کا مسلم لیگ (ق) کے ڈمی سربراہ نے کیا جواب دیا اِس کا خلاصہ پروگرام دیکھنے کے بعد ہوگا۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ میں جنگو محسن کے دلچسپ اور منفرد تبصرے بھی دکھائے جائیں گے۔ ناظرین یہ دلچسپ شو رات 11 بجکر5منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔