• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین اور فاروق ستار سمیت 200 افراد کے وارنٹ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے ایک اورمقدمہ میں ایم کیو ایم بانی الطاف حسین اور فاروق ستار سمیت 200 افراد کے وارنٹ جاری کردئیے ، عدالت ميں سانحہ بارہ مئی اور اشتعال انگیز تقریر کے 4مقدمات کی سماعت ہوئی،20 سے زائد ملزمان کوپیش کیا گیا، عدالت نے بارہ مئی کے 3مقدمات میں ایم کیو ایم کے ایم پی اے عدنان احمد سمیت 12ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے جبکہ سچل اور ایئر پورٹ پوليس کوہدایت کی ہے کہ ملزمان کوگرفتار کرکے 6مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائے ،مئیر کراچی وسیم اختر کی مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جاچکی ہے۔ 
تازہ ترین