بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت بہاول پور شہر میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحریری امتحانات کے قائم مراکز کی 100میٹر کی حدود میں امیدواران کے علاوہ کسی غیر متعلقہ شخص کے داخلہ اور کسی بھی قسم کا تحریری مواد لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ حکم 12فروری کو ایک دن کے لیے نافذ العمل رہے گا۔