• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت یونیورسٹی کے زیر اہتمام اساتذہ کی استعدادمیں اضافے کیلئے تربیتی پروگرام

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) تربت یونیورسٹی اپنے اساتذہ کی استعداد کا ربڑھانے کے لئے مرحلہ وار پیشہ ورانہ تدریسی تربیتی پروگرام کا انعقاد کرے گی۔تربتیونیورسٹی کے زیر اہتمام پہلے مرحلے میں پانچ روزہ پروفیشنل فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز 14فروری سے سٹی کیمپس میں منعقد ہوگاجس میں یونیورسٹی کے سٹی کیمپس تربت میں نئے بھرتی ہونے والے فیکلٹی ممبران شرکت کریں گے۔جب کہ دوسرا مرحلہ گوادر کیمپس میں منعقد ہوگا جس میں گوادر کیمپس میں نئے بھرتیہونے والے فیکلٹی ممبران کوجدید خطوط پر استوار پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گی۔کیو ای سی لرننگ انوویژن سیل ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان کے تعاون سے پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کے انعقاد کے سلسلے میں تربت یونیورسٹی کو معاونت فراہم کررہی ہے۔ تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر 14فروری کو تربیتی پروگرام کا افتتاح کریں گے۔
تازہ ترین