شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ مال کے پٹواری بشارت کے خلاف سرکاری ریکارڈ میں گڑ بڑ کرنے اور رشوت لینے کے مبینہ الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے یہ مقدمہ گجرات کے رہائشی شخص سید افضال شاہ کی درخواست کی تحقیقات کے بعد درج کیا ہے یہ کاشتکار شیخوپورہ کے علاقہ ماڑی میں زرعی اراضی کا مالک ہے۔