شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )لاہور ہائی کورٹ نے قصبہ فاروق آباد کے محلہ رسول پورہ میں ایک بچی سے زیادتی کے بعد اسے قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث شخص اجمل خان کو سیشن کورٹ سے دی جانیوالی سزائے موت کے حکم کی توثیق نہ کی ہے اور اجمل خان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے وہ7 برس سے ڈسٹرکٹ جیل میں بند تھا اور 2013کو سیشن جج نے سزا کا حکم سنایا تھا،دریں اثناء لاہور ہائی کورٹ نے تھانہ شرقپور شریف کے گاؤں ککڑ پنڈی کے قتل کیس کے ملزم توقیر عباس کو سیشن کورٹ سے دی جانیوالی سزائے موت کے حکم کی توثیق نہ کی ہے اور اس کی سزائے موت کو عمر قید با مشقت کی سزا میں تبدیل کردیا ہے 2012کو ایڈیشنل سیشن جج زاہد علی گردیزی نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔