سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) صدرپسرور کے علاقہ کلاس والا سے شراب کی برآمدگی کے بعد گرفتار ہونے والے ملزم منگا کو عدالت اور تھانہ بڈیانہ کے علاقہ جڈیالہ سے چرس برآمدگی والے ملزم شریف کومجسٹریٹ عبدالرزاق کی عدالت میں پیشی کے بعد ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ منتقل کردیا گیا۔ دریں انثا تھانہ نیکاپورہ اور تھانہ حاجی پورہ کے علاقوں سےگرفتار ہونے والے پتنگ بازوں کو بھی علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے بعد ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ منتقل کردیا گیا۔