سیالکوٹ،ڈسکہ( نمائندہ جنگ،نامہ نگار) 12پتنگ باز اور پتنگ فروش گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ چرچ روڈ سے پولیس نے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کرنے والے پتنگ باز نوجوان نصیر، چوک حاجی پورہ سے احتشام الحق، میانہ پورہ سے دانش، تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ امام صاحب روڈ سے قیصر، امام صاحب گراونڈ سے شہزاد، تھانہ رنگپورہ کے علاقہ موری گیٹ سے فراز، تھانہ سول لائن کے علاقہ خادم علی روڈ سے بلاول اور قاسم، تھانہ اگوکی کے علاقہ جہاڑ سے سے عثمان سرور اور اولکھ جٹاں سے طلحہ اور تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ کالج روڈ سے پابندی کے باوجود پتنگیں فروخت کرنے عظم اور علی حسن کو گرفتار کرکے ملزمان سے مجموعی طور پر38پتنگیں اور15ڈوریں برآمد کرکے انکے خلاف مقدمات درج کرلئے۔ڈسکہ پولیس کو مخبرخاص نے اطلاع دی کہ کالج روڈ پر د کاندار اصغر اور عظیم پابندی کے باوجود پتنگیں فروخت کررہے ہیں پولیس نے چھاپہ ماراتو ملزمان پتنگیں چھوڑ کر موقع سے فرارہوگئے پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں