گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) موسم تبدیل ہونے کے باوجود بھی شہر میں گیس کا پریشرٹھیک نہ ہو سکا شہری لکڑی کوئلہ جلاکر کھانا بنانے پر مجبور ہیں۔ شہر بھر میں گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر آرہا ہے جس سے شہریوں کو کھانا پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ غریب شہری بھوکے پیٹ گھروں سے نکلنے پر مجبور ہو گئے۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کا پریشر فوری طور پر ٹھیک کیا جائے۔