• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی باکسر عامر خان ایک کے بعد ایک مسئلے کا شکار

British Boxer Amir Khan After Suffering A Problem
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ایک کے بعد ایک مسئلے میں الجھ جاتے ہیں، اہلیہ اور گھروالوں کے جھگڑے کی گونج کم ہوئی تو پتا چلا کہ کاروباری منصوبے میں انھیں اٹھائیس لاکھ پاؤنڈ کی چوٹ پڑگئی ہے۔

باکسنگ رنگ میں مخالف کو ناک آؤٹ کرنے والے عامر خان پہلے گھریلو لڑائی میں چکراگئے تو اب معاشی میدان میں بھی انھیں زوردار پٹکا لگا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق عامر خان برطانوی شہر بولٹن میں سپر لگژری بینکوئٹ بنا رہے ہیں جہاں آٹھ سو افراد کی گنجائش ہے، بینکوئٹ کی تعمیر کا تخمینہ بتیس لاکھ پاؤنڈ لگایا گیا تھا لیکن عامر خان ساٹھ لاکھ پاؤنڈ خرچ کرچکے ہیں اور ہال اب تک مکمل نہیں ہوا۔

اس منصوبے کی نگرانی عامر خان کے والد کررہے تھے، عامر خان نقصان کا ذمے دار ان مشیروں کو قرار دیتے ہیں جنھوں نے غلط تخمینہ لگایا۔
تازہ ترین