کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاڑکانہ اور فیصل آباد بورڈ نے آل پاکستان انٹربورڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن میں لاہور ٹیکنیکل بورڈ اور سکھر کو شکست دیدی۔ افتتاحی میچ اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم پر لاڑکانہ بورڈ او ٹیکنیکل بورڈ لاہور کے درمیان کھیلا گیا۔ افتتاح انٹربورڈ کراچی کے چیئرمین محمد اختر غوری نے کیا۔ لاڑکانہ بورڈ نے 20 اوورز میں سات وکٹ پر144رنز بنائے ۔ امیر حمزہ نے57رنز بنائے۔امیر عدنان نے تین وکٹ لئے۔ لاہور ٹیکنیکل بورڈ لاہور کی ٹیم 101رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ علی حیدر اور ماجد حسین نے تین تین وکٹیں لیں۔ راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی پر دوسرے میچ میں فیصل آباد نے سات وکٹ پر195رنزبنا ئے۔ عبدالصمدنے84رنز بنائے۔ سکھر بورڈ کی ٹیم 74رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد نوید نے چار اوورز میں تین جبکہ شان اصغر ایک اوور میں تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔