شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ایک شہری شبیر احمد کی درخواست پر کاروائی نہ کرنے کا نوٹس لے لیا ہے اور اس بارے میں وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے پبلک آفیئرز ونگ کے ذریعے ضلع انتظامیہ سے رپورٹ مانگ لی ہے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نے شبیر احمد جو غزالی روڈ سمن آبادکا رہائشی ہے کی درخواست پر 8ماہ قبل کاروائی کرنے کی ہدایت جاری کی تھی جس کے بعد کئی مرتبہ یاد دھانی کے مراسلے بھی جاری کئے گئے مگر شبیر احمد کی درخواست پر کاروائی نہ ہوئی جس پر وزیر اعظم کی ہدایت پر کنسلٹنٹ پبلک آفیئر پرائم منسٹر ہاؤس قمر الزمان کی طرف سے ایک مراسلہ کمشنر لاہور ڈویژن کو جاری کیاگیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ شبیر احمد کی درخواست پر اب تک کاروائی نہ کرنیوالے عملہ کی نشاندہی نہ کی جائے اور ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے جس کے بارے میں پرائم منسٹر ہاؤس کو بھی آگاہ کیا جائے۔