شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )نواحی گاؤں گجیانہ بھٹیاں میں 24سے زائد دیہاتوں کے معززین اور سابق منتخب نمائندوں کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں حلقہ پی پی 169 سے ذکاء عنایت بھٹی کو انتخابی میدان میں اتارا جائے گا، اجلاس میں سابق ناظم چوہدری صابر حسین بھٹی ، بابر حسین بھٹی، محمد جہانگیر بھٹی، محمد ہارون بھٹی، چوہدری ثناء اللہ جٹ آف چنبل، قیصر محمود بھٹی سمیت چھ ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، جن کی موجودگی میں ذکاء عنایت بھٹی کی بطور امیدوار نامزدگی کا اعلان کیا گیا۔