• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ،این جی اوز کو وفاقی حکومت میں اکنامک آفیئرز ڈویژن کے ذریعے رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )حکومت پاکستان نے غیر ملکی این جی اوز سے امداد لینے والی تمام این جی اوز کو وفاقی حکومت میں اکنامک آفیئرز ڈویژن کے ذریعے رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس بارے میں صوبائی حکومت کے ذریعے محکمہ سوشل ویلفیئر اور محکمہ انڈسٹریز کو بھی ہدایت جاری کردی گئی ہے اس ضمن میں محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ کی تمام رجسٹرڈ این جی اوزجو غیر ملکی امداد کسی بھی شکل میں لے رہی ہیں انہیں فوری طور پر اکنامک آفیئرز ڈویژن میں رجسٹرڈ کروایا جائے جس کے بعدوہ حکومت پنجاب سے این او سی لینے کی درخواست دے سکتی ہیں ۔
تازہ ترین