• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، سرکاری زمینوں کوکچی آبادیوں کے پلاٹ ظاہر کر نے کا سکینڈل نیب نے تحقیقات شروع کردیں

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )شیخوپورہ شہر میں پوش علاقوں کی کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمینوں کوکچی آبادیوں کے پلاٹ ظاہر کرکے مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت کے عوض الاٹ کرنے کے سکینڈل کی نیب پنجاب کی ٹیم نے تحقیقات شروع کردی ہے اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ 15فروری تک کچی آبادیوں غلام محمد آباد، دوسہرہ گراؤنڈ، ٹوکریانوالہ بازاروغیرہ کے الاٹ شدہ پلاٹوں کا تمام ریکارڈ پیش کیا جائے ، نیب کی ٹیم اس سکینڈل میں مبینہ طو رپر ملوث شہری علاقہ کے پٹواری ملک شبیر اور سابقہ ٹی ایم او کے ٹی او ریگولیشن سید فخر علی شاہ ، رانا الیاس، لائٹ انسپکٹر مزمل شاہ ، ہیڈ کلرک میاں منشاء، رفیق احمد شکوری و دیگر ملازمین کے خلاف تحقیقات کررہی ہے ۔
تازہ ترین