شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )حکومت پنجاب نے دل کے مریضوں کیلئے جعلی اسٹنٹوں کی فروخت روکنے کیلئے ڈرگ کنٹرولر ز کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں اور انہیں چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب کے ذریعے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقہ میں قانونی طور پر صرف رجسٹرڈاسٹنٹوں کے استعمال کو یقینی بنائیں اور غیر رجسٹرڈ اسٹنٹوں کی فروخت اور استعمال کیلئے اقدامات اٹھائیں۔